مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی کمیونٹی چینی اسٹارٹ اپ ڈیپ سیک کے تیارکردہ نئے اوپن سورس ماڈل ڈیپ سیک-آر1 کے حوالے سے بہت پرجوش ہے۔(شِنہوا)
شین زین(شِنہوا) ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی ٹین سینٹ کے زیر انتظام چینی آل-ان-ون سوشل میڈیا ایپ وی شن نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے سرچ فنکشن میں ڈیپ سیک آر۔1 ماڈل کو ضم کرنے کے لیے ایک گرے باکس ٹیسٹ شروع کر دیا ہے۔
ٹین سینٹ نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کے لیے منتخب صارفین وی شن کے اے آئی سرچ فنکشن کے ذریعے ڈیپ سیک-آر1 ماڈل تک مفت رسائی حاصل کر سکیں گے۔
وی شن کے عوامی اکاؤنٹس اور انٹرنیٹ سمیت ایکوسسٹم سے مختلف ذرائع سے اعلیٰ معیار کے مواد کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ انضمام صارفین کو مزید متنوع تلاش کا تجربہ فراہم کرتا ہے اور جامع اور درست جوابات فراہم کرتا ہے۔
تسنگھوا یونیورسٹی کے کمپیوٹر سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے کے پی ایچ ڈی طالب علم نے کہا "وی شن جیسے پلیٹ فارمز کے لئے جن کے پاس عوامی اکاؤنٹس، آرٹیکلز اور ڈیٹا کی بڑی مقدار ہوتی ہے، ٹیکسٹ انفارمیشن کو دستی طور پر منظم کرنا بہت وقت طلب ہے۔ اے آئی کی مدد سے، عام صارفین کو معلومات تک زیادہ سہولت سے رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔”
چین کی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی بائیدو نے اسی دن اعلان کیا کہ اس کے سرچ اور ایجنٹ بلڈر پلیٹ فارمز ڈیپ سیک اور اس کے اپنےای آراین آئی ای فاؤنڈیشن ماڈل کی سرچ صلاحیتوں کو مکمل طور پر ضم کر دیں گے۔
بائیدو کے مطابق سرچ کے صارفین دونوں ماڈلز کے ڈیپ سرچ فنکشنز تک مفت رسائی حاصل کریں گے، جبکہ ایجنٹ بلڈر پلیٹ فارم پر ڈویلپرز کسی بھی وقت ڈیپ سیک ماڈل کو کال کر کے ذہین ایجنٹس تخلیق اور بہتر کر سکتے ہیں۔
