فرینکفرٹ: جرمنی کے دوتہائی شہری چینی کاریں خریدنے کے خواہشمند ہیں۔
جرمن پبلک براڈکاسٹ اے آر ڈی کی ایک رپورٹ کے مطابق جرمن آٹوموبائل کلب (اے ڈی اے سی) کے سروے میں 59 فیصد تک لوگوں نے بتایا کہ ان کے لیے چینی کار خریدنا ایک آپشن ہے۔
نوجوانوں میں چینی کاریں خریدنے کی خواہش اور بھی زیادہ ہے۔ 30 سے 39 سال کی عمر کے لوگوں میں سے 74 فیصد نے چینی کاروں میں دلچسپی ظاہر کی اور 18 سے 29 سال کی عمر کے لوگوں میں یہ تناسب 72 فیصد تھا۔
سروے کے مطابق، چینی کار خریدنے پر غور کرنے کے خواہشمند افراد کے خیال میں چینی کاریں سستی ہونے کے باعث ان کے لیے ایک آپشن ہیں۔
