جمعہ, مارچ 21, 2025
تازہ ترینہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کا جمی لائی کیس پر عدالتی...

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کا جمی لائی کیس پر عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کیا

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت نے کورٹ آف فائنل اپیل (سی ایف اے) کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جس میں 18 اگست 2019 کو غیر مجاز اجلاس میں جان بوجھ کر شرکت کرنے والے  جمی لائی سمیت 7 افراد کی اپیلوں کو متفقہ طور پر مسترد کردیا گیا ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ ٹرائل جج کے حقائق پر مبنی نتائج کو چیلنج کرنےسے متعلق ملزمان کی اپیل کو مسترد کردیا گیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ پبلک آرڈر آرڈیننس کی متعلقہ دفعہ کے خلاف اپیل کنندگان کا آئینی چیلنج ناکام ہوگیا تھا اور انہوں نے کمشنر آف پولیس کے مارچ پر پابندی کے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا تھا۔ جس کا مطلب یہ نہیں تھا کہ اس طرح کا چیلنج کامیاب ہوسکتا تھا بلکہ اسے قبول کرنے کی ٹھوس وجوہات تھیں کیونکہ پولیس کمشنر کا فیصلہ آئینی اعتبار سے درست تھا۔

عدالت نے "آپریشنل تناسب” کے قانونی تصور کی وضاحت اور ترمیم کی ہے جس میں اسے اس دائرہ اختیار میں آئینی چیلنج کے لئے درست طریقے قائم فریم ورک کے تحت رکھا گیا ہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے اور برطانیہ میں انسانی حقوق کے چیلنجز کے متعلقہ فریم ورک میں فرق کے پیش نظرعدالت نے یہ بھی کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے میں دو برطانوی مقدمات کے فیصلوں کی پیروی کی جاسکتی اس لئے اپیل کنندگان کی اس دلیل کو مسترد کردیا کہ ملزمان کی گرفتاری ، استغاثہ ، اور سزا میں ہر ایک کو اس کے اعتبار سے الگ الگ جائز قرار دیا جانا چاہئے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ کے رہائشیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے میں نافذ قوانین کی پاسداری کریں۔ اور یہ قانون کی حکمرانی کا مسلمہ اصول ہے کہ تمام افراد چاہے وہ کسی بھی نسل، عہدے، سیاست یا مذہب سے تعلق رکھتے ہوں ملکی قوانین کے تابع اور قانون کی نگاہ میں برابر ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!