اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین ، انتظامی نظر ثانی کے اداروں کو پہلی ششماہی میں2 لاکھ92ہزار...

چین ، انتظامی نظر ثانی کے اداروں کو پہلی ششماہی میں2 لاکھ92ہزار مقدمات موصول

بیجنگ: چین میں رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران  انتظامی نظر ثانی  کے اداروں کوانتظامی نظر ثانی کے2 لاکھ92ہزار مقدمات موصول ہوئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 150 فیصد زیادہ ہیں۔

وزارت انصاف  کے مطابق، ان مقدمات میں سے، غیر قانونی یا غلط انتظامی اقدامات کے حامل 24ہزار کیسز کی اصلاح کی گئی،اور64 ہزار کیسز کا حتمی حل نکالا گیا۔

وزارت نے مزید کہا کہ نظر ثانی  کرتے ہوئے 2 لاکھ 2ہزارتنازعات کو انتظامی کارروائی  کے بغیر حل کیا گیا۔

رواں سال یکم جنوری سے انتظامی نظر ثانی کے نئے ترمیم شدہ قانون کے نفاذ کے بعد، تمام سطحوں پر انتظامی نظر ثانی کے ذمہ دار حکام انتظامی نظرثانی کے کیسز کو موثر طریقے سے  حل کررہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!