نیو یارک : ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ کینیا کی سیکیورٹی فورسز نے ٹیکسز میں اضافے کیخلاف مظاہرہ کرنیوالوں پر براہ راست گولیاں چلائیں ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیومن رائٹس واچ افریقہ کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر اوٹسینو ناموایا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کینیا کی سیکیورٹی فورسز نے 25 جون کو ٹیکسز میں اضافے کیخلاف مظاہرہ کرنے والوں اور احتجاج سے بھاگنے والوں پر براہ راست گولیاں چلائیں۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ نیروبی و دیگر قصبوں میں ہلاک ہونیوالے افراد کی صحیح تعداد بارے معلومات نہیں مل سکیں تاہم عینی شاہدین، دستیاب معلومات، ہسپتال اور مردہ خانوں کے ریکارڈز کی بنیاد پر پتا چلا ہے کہ اس دن کم از کم 30 افراد مارے گئے تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بغیر جواز لوگوں پر براہ راست گولیاں چلانا کینیا اور عالمی قانون کے تحت ناقابل قبول ہے،کینیا کے حکام کو افواج پر یہ واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ انہیں پرامن مظاہرین کی حفاظت کرنی چاہئے ،پولیس تشدد کے استثنیٰ کو مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔