اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلاقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل اجلاس:چین کا فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ...

اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل اجلاس:چین کا فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ پر زور

جنیوا: چین نے فلسطین اور دیگر مقبوضہ عرب علاقوں میں انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کے حصول کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل مندوب چھن شو نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ 70 سال سے زیادہ عرصے سے جاری ہے جس کی وجہ سے فلسطینی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) کے 57 ویں اجلاس میں فلسطین اور دیگر مقبوضہ عرب علاقوں میں انسانی حقوق کی صورتحال پر عام بحث کے دوران انہوں نے کہا کہ غزہ تنازعہ شروع ہونے کے تقریبا ایک سال بعد بھی لڑائی جاری ہے اور لبنان میں تشدد میں حالیہ اضافے نے دو ریاستی حل کے حصول کی کوششوں کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

انہوں نے فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات پر زور دیتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور یو این ایچ آر سی کی متعلقہ قراردادوں پر سنجیدگی سے عمل درآمد کرے اور عالمی عدالت انصاف کی مشاورتی رائے پر عمل کرے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!