جمعرات, جنوری 23, 2025
تازہ ترینحکومت نے نیب ختم کرنے کی بجائے آرڈیننس کے ذریعے اسے مضبوط...

حکومت نے نیب ختم کرنے کی بجائے آرڈیننس کے ذریعے اسے مضبوط کیا،شاہد خاقان عباسی

کراچی: سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے نیب ختم کرنے کی بجائے آرڈیننس کے ذریعے اسے مضبوط کیا، بجٹ میں عوام پر 4ہزار ارب روپے کے ٹیکس بغیر اصلاحات کے لگائے گئے ہیں، حکومتی اتحادیوں نے بجٹ پر سوالات اٹھائے ہیں، سرکاری افسران کے فیصلے نہ کرنے کے باعث ملک ترقی نہیں کرتا۔ احتساب عدالت کراچی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کے اپنے اتحادیوں نے کہا بجٹ پر سوالات اٹھائے ہیں، عوام پر 4 ہزار ارب روپے کے ٹیکس بغیر اصلاحات لگائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آدمی جو کمائے گا اس میں سے آدھا حکومت ٹیکس کی مد میں لے جائے گی۔انہوں نے کہا کہ انصاف کا نظام آپ کے سامنے ہے، 5سال سے کیس چل رہا ہے، ابھی کورٹ میں پتہ چلا کہ ایک شخص کاکیس 2011 سے چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست چلانے کیلئے نیب کا ادارہ بنایا گیا تھا، نیب آج بھی سیاست ہی چلا رہا ہے، اس کیس میں منوں کے حساب سے کاغذات جمع کرائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا تھا کہ کیس ہم نہیں بانی پی ٹی آئی بنواتے تھے، بانی پی ٹی آئی کے ساتھی کہتے تھے کہ جنرل باجوہ کیس بنواتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملک ترقی اس لئے نہیں کرتا کیونکہ کوئی بھی سرکاری افسر فیصلے نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت وعدہ کر کے آئی تھی کہ سب سے پہلے نیب کو ختم کریں گے، اس کی بجائے انہوں نے اسمبلی بند کر کے آرڈیننس لا کر اسے مضبوط کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!