اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی صدرشی جن پھنگ کا مضبوط چین کی تعمیر کے لئے طاقتور...

چینی صدرشی جن پھنگ کا مضبوط چین کی تعمیر کے لئے طاقتور قوت کی تشکیل پر زور

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پھنگ نے چینی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ہیروز اور رول ماڈلز سے سبق سیکھ کر ایک مضبوط چین کی تعمیر کے لیے ایک طاقتور قوت تشکیل دیں۔

صدر شی جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی  کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور مرکزی فوجی  کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، نےیہ بات عوامی جمہوریہ چین کے 75 ویں یوم تاسیس سے قبل ملک کے سب سے بڑے سرکاری اعزازات سے نوازنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہی۔

انہوں نے کہا کہ چین ہر لحاظ سے ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر اور چینی جدیدکاری کے ذریعے قومی احیاء کے حصول کے لئے ایک اہم دور میں ہے۔

شی جن پھنگ نے خواہشات کو ذہن میں رکھنے، مہارتوں کو بہتر بنانے اور ایک مضبوط چین کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے چینی عوام کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ملازمت کے عام عہدوں پر غیر معمولی کامیابیوں کے لئے جدوجہد کریں۔

انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ ترقی اور اصلاحات کے چیلنجوں کو حل کرنے اور سماجی ہم آہنگی اور استحکام کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!