اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن کا سابق جنرل مینیجر گرفتار

چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن کا سابق جنرل مینیجر گرفتار

بیجنگ: چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن( سنوک ) کے سابق جنرل مینیجر لی یونگ کو رشوت  لینے کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے  گزشتہ روز بتایا کہ نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی طرف سے کی جانے والی تحقیقات مکمل ہونے  پر لی کا کیس جانچ اور عدالتی کارروائی کے لیے استغاثہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

رواں ماہ کے شروع میں جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق، لی کو نظم و ضبط اور قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کی وجہ سے کمیونسٹ پارٹی  آف چائنہ سے نکال دیا گیا تھا۔

سنوک سرکاری ادارہ ہے، جو آف شور تیل اور گیس کی پیداوار کے شعبے میں ملک کا سب سے بڑا آپریٹر ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!