اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرٹینمنٹسلمان خان کے سیکیورٹی قافلے میں زبردستی گُھسنے پر نوجوان گرفتار

سلمان خان کے سیکیورٹی قافلے میں زبردستی گُھسنے پر نوجوان گرفتار

سلمان خان کے سیکیورٹی قافلے میں زبردستی گُھسنے پر بھارتی پولیس نے 21 سالہ نوجوان عذیر فیض محی الدین کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 18 ستمبر کو جب سلمان خان محبوب اسٹوڈیو کے پاس سے گزرے تو سیکیورٹی اہلکاروں کی متعدد وارننگ ملنے کے باوجود بھی  موٹرسائیکل پر سوار عذیر فیض محی الدین تیز رفتاری سے اداکار کی گاڑی کے بے حد قریب آ گیا۔

جس کے بعد مقامی پولیس نے اس نوجوان کی موٹر سائیکل ضبط کر لی اور بھارتیہ نیا سنہیتا کی دفعہ 125 (زندگی یا سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالنے) اور دفعہ281 (ریش ڈرائیونگ) کے تحت اس کے خلاف ایک ایف آئی آر بھی درج کی گئی۔

اس معاملے کی مزید تحقیق کرنے پر یہ بات سامنے آئی کہ موٹر سائیکل سوار نوجوان کو معلوم نہیں تھا کہ وہ سلمان خان کے سیکیورٹی قافلے کا پیچھا کر رہا ہے۔

پولیس نے نوجوان کے بیانات میں شک کی کوئی وجہ نہ ملنے کے بعد اسے رہا کر دیا۔

یاد رہے اس سے قبل سلمان خان کے والد سلیم خان کو دھمکی دینے والے دو افراد کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا جنہوں نے گینگسٹر لارنس بشنوئی کا نام لے کر اُنہیں دھمکایا تھا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!