بیجنگ: چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 15 سے 17 ستمبر تک وسط خزاں تہوار کی تعطیلات میں 81 لاکھ 70 ہزار سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔
بلدیہ بیجنگ کے ثقافت و سیاحت بیورو کے مطابق مجموعی طور پر 77 لاکھ سیاحوں نے شہر کے 212 اہم سیاحتی مقامات کا رخ کیا جو گزشتہ برس کی نسبت 13.6 فیصد زائد ہے۔
بیجنگ کے مضافاتی علاقوں میں دیہی سیاحت رواں سال تعطیلات کے دوران نمایاں مقام کے طور پر سامنے آئی ہے۔
شہر کے دیہی علاقوں کا دورہ کرنے والے سیاحوں کی تعداد 14 لاکھ 50 ہزار سے زائد رہی جس سے 17 کروڑ 5 لاکھ یوآن (تقریبا 2 کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالر) سے زائد کی کاروباری آمدن ہوئی۔ دیہی سیاحت میں مضافاتی اضلاع یان چھنگ ، می یون اور ہوائی رو 3 سرفہرست مقامات تھے۔
