ڈیرہ مراد جمالی: ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد کے مزدوروں پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق،5 شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد نے سڑک کنارے مزدوری میں مصروف مزدوروں پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق اور 5شدید زخمی ہوگئے۔
حملے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریسکیو حکام نے جاں بحق و زخمیوں مزدوروں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
