اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینہانگ کانگ میں سرمایہ کاری کی نئی اسکیم کے تحت 500 سے...

ہانگ کانگ میں سرمایہ کاری کی نئی اسکیم کے تحت 500 سے زائد درخواستیں موصول

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطےکے انویسٹ ہانگ کانگ ادارےکو 13 ستمبر تک ہانگ کانگ میں نئی سرمایہ کاری اسکیم کے تحت دنیا بھر کےانتہائی دولت مند افراد کی جانب سے 500 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

انویسٹ ہانگ کانگ کے مطابق ان درخواستوں کے ذریعے ہونے والی سرمایہ کاری کی مالیت 15 ارب ہانگ کانگ ڈالر (1.92 ارب امریکی ڈالر) سے زائد ہے۔

انویسٹ ہانگ کانگ کی ڈائریکٹر جنرل برائے فروغ سرمایہ کاری الفا لاؤ نے بتایا کہ درخواستوں میں اضافہ انتہائی دولت مند افراد کے ہانگ کانگ پر مضبوط بھروسے کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یکم مارچ کو شروع کردہ یہ اسکیم کامیاب کاروباری افراد سمیت اختراع پسند کاروباری افراد کو متوجہ کررہی ہے جس سے ہانگ کانگ کے اثاثوں اور ویلیتھ منیجمنٹ صنعت کی قوت بڑھ رہی ہے۔

انویسٹ ہانگ کانگ کے مطابق درخواست فارم اب آن لائن بھی جمع کرائےجاسکتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!