پیر, مارچ 24, 2025
انٹرنیشنلامریکی صدر نے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین کو برطرف کرکے...

امریکی صدر نے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین کو برطرف کرکے متبادل افسر نامزد کردیا

امریکی ریاست واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس واپسی پر جنوبی سبزہ زار میں چہل قدمی کررہے ہیں۔(شِنہوا)

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین، ایئر فورس جنرل چارلس براؤن کو عہدے سے برطرف کرتے ہوئے ان کے متبادل کے طور پر ایئر فورس کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ڈین کین کو نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں جنرل چارلس ‘سی کیو’ براؤن کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ہمارے ملک کے لئے 40 سال سے زائد خدمات انجام دیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک اچھے شخص اور زبردست رہنما ہیں اور میں ان کے اور ان کے خاندان کے لئے ایک شاندار مستقبل کا خواہاں ہوں۔

براؤن کی برطرفی کی کوئی وجہ بتائے بغیر امریکی صدر نے کین کو "ایک ماہر پائلٹ، قومی سلامتی کے ماہر، کامیاب کاروباری شخصیت اور ایک ‘ جنگجو’ کے طور پر پیش کیا جس کے پاس اہم انٹرایجنسی اور خصوصی کارروائیوں کا تجربہ ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ان کی پہلی صدارتی مدت کے دوران  کین نے آئی ایس آئی ایس  کی خلافت کے مکمل خاتمے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

ملک کے اعلیٰ فوجی افسر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے سے قبل اس عہدے کے لئے نامزد شخص کی امریکی سینیٹ سے توثیق ضروری ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!