اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلامریکہ غزہ میں فوجی کارروائیاں بند کرنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ...

امریکہ غزہ میں فوجی کارروائیاں بند کرنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے،چینی مندوب

اقوام متحدہ: چین کے ایک مندوب نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں بلاتاخیرفوجی کارروائیاں  بند کرنے کیلئے اسرائیل پر دباو ڈالنے کے ٹھوس اقدامات کرے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے  مسئلہ فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر  سلامتی کونسل کی بریفنگ میں کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرے، اسرائیل پر اپنے اہم اثر و رسوخ کا استعمال کرے اور اسرائیل کو بغیر کسی تاخیر کے اپنی فوجی کارروائیاں بند کرنے پر مجبور کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے، جن کا کونسل کی قراردادوں میں بھی مطالبہ کیا گیا ہےتاکہ دیرینہ مصائب کے شکار فلسطینی عوام کو جینے کا موقع مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران جنگ بندی اور ہلاکتوں کے خاتمے کے مشترکہ بین الاقوامی مطالبات کے باوجود اسرائیل نے غزہ میں اپنی فوجی کارروائیاں نہیں روکی ہیں جس کے نتیجے میں 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہری ہلاجاں بحق ک ہو چکے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ پریشان کن  صورتحال ہے۔

گینگ نے نشاندہی کی کہ تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ اگر امریکہ ان تمام مواقعوں کی  راہ میں رکاوٹ نہیں بنتا تو سلامتی کونسل تنازعہ شروع ہونے کے بعد جلد ہی جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی قرارداد منظور کرسکتی تھی اور اگر امریکہ نے بار بار ایک فریق کی پشت پناہی  نہ کی ہوتی تو سلامتی کونسل کی متعدد قراردادیں واضح طور پر  مسترد نہیں ہو سکتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ چین جنگ کی آگ کو بجھانے، انسانی بحران کو کم کرنے اور خطے میں جلد از جلد امن لانے کے لئےسلامتی کونسل کی طرف سے مزید اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!