بیجنگ: سائبر سپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنا (سی اے سی) نے ضابطے کا ایک مسودہ جاری کیا ہے جس کا مقصد قومی سلامتی اور عوامی مفادات کے تحفظ کے لئے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مصنوعی مواد کی لیبلنگ کو معیاری بنانا ہے۔
مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مصنوعی مواد کی شناخت کے لئے اقدامات کے عنوان سے ضابطے کا مسودہ 14 اکتوبر 2024 تک عوامی رائے کے لئے کھلا رہے گا۔
مجوزہ ضباطے میں مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ جس مصنوعی مواد کو بیان کیا گیا ہے اس میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیوں کے استعمال سے تیار کردہ کوئی بھی متن ، تصویر ، آڈیو یا ویڈیو شامل ہے۔
ضابطے کے مسودہ کے تحت انٹرنیٹ انفارمیشن سروس فراہم کرنے والوں کو ایسے مواد پر لیبل لگاتے وقت لازمی قومی معیارات پر عمل کرنا ہوگا۔ مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد کو ڈاؤن لوڈ کرنے ، کاپی کرنے یا برآمد کرنے جیسے افعال پیش کرنے والے فراہم کنندگان کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ فائلوں میں واضح لیبل شامل ہوں۔
