پاکستانایف بی آر، ڈیوٹی و ٹیکس چوری میں کمی، نیشنل کارگو ٹریکنگ...

ایف بی آر، ڈیوٹی و ٹیکس چوری میں کمی، نیشنل کارگو ٹریکنگ سسٹم متعارف کرا دیا گیا

ایف بی آر نے عالمی بینک کے تعاون سے ڈیوٹی و ٹیکس چوری میں کمی کیلئے کارگو کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کا جدید نظام متعارف کرا دیا۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں نیشنل کارگو ٹریکنگ سسٹم کے آغاز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال، ممبر کسٹمز آپریشن شکیل شاہ، ممبر کسٹمز پالیسی سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

نظام میں شامل نئے میکانزم کے تحت اشیا کی الیکٹرانک نگرانی اور بکنگ ممکن ہوگی۔

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کی بڑی کامیابی خاص طور پر ڈیلیوری یونٹ کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔

انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے ڈیزائن کیلئے بہترین فرم کا انتخاب کیا گیا اور عملدرآمد کا ڈیزائن 5 ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔

نئے نظام کے تحت سمگلنگ اور سیلز ٹیکس کے حوالے سے 3مختلف پہلوئوں سے مانیٹرنگ کی جائے گی جس میں پروڈکشن مانیٹرنگ اور ڈیجیٹل انوائسنگ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے ان اقدامات کی بدولت سیلز ٹیکس چوری میں کمی آئی ہے جب کہ پیٹرولیم سیکٹر میں اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے بھی اس نظام کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

ممبر کسٹمز آپریشن شکیل شاہ نے کہا کہ نظام سے جعلی انوائسز اور انڈرانوائسنگ جیسے مسائل میں کمی آئے گی اور ڈیوٹی و ٹیکس چوری کی روک تھام میں مدد ملے گی، منصوبے سے لاجسٹک کے شعبے میں 2ارب 80کروڑ روپے سے زائد کی بچت متوقع ہے۔

انہوں نے کہاکہ نیشنل کارگو ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ سے ڈیوٹی و ٹیکس کے تعین اور کلیکشن میں شفافیت آئے گی، نظام کے تحت الیکٹرانیکلی اشیاء کی چیکنگ ہوگی اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

ممبر کسٹمز آپریشن نے کہا کہ یہ نظام دنیا کے مختلف ممالک میں کامیابی کے ساتھ نافذ ہے اور ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کا ایک بڑا اقدام ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں