ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور دیگر اعلیٰ ایرانی عہدیداروں کے قتل کا بدلہ لینا ایران کا فرض اور جائز حق ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس تاریخی جرم کے ذمہ داروں اور اسکا حکم دینے والوں سے انصاف اور انتقام لینے کو اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ایران اس مقصد کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیگا۔
صدر نے مرحوم رہنماؤں کے اہلخانہ اور قوم سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔




