جمعرات, فروری 26, 2026
تازہ ترینہانگ کانگ کا نیا بجٹ جدت اور مستحکم مالیاتی منڈی کے ذریعے...

ہانگ کانگ کا نیا بجٹ جدت اور مستحکم مالیاتی منڈی کے ذریعے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دے گا

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ مضبوط معاشی توسیع کی رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے سائنسی و تکنیکی جدت کو نئی ترقی کی محرک قوت کے طور پر فروغ دے گا۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے مالیاتی سیکرٹری پال چھن نے 2026-27 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہانگ کانگ کا آپریٹنگ اکاؤنٹ مالی سال 2025-26 میں منافع بخش حالت میں واپس آ گیا ہے، کیونکہ معاشی ترقی اور سرمایہ مارکیٹ کی بہتری کے باعث ٹیکس آمدنی میں اضافہ ہوا۔

چھن نے کہا کہ مجموعی طور پر ہانگ کانگ کے سرکاری مالی حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے اس بہتری کا سہرا مضبوط بنائے گئے مالیاتی استحکام پروگرام کو دیا جس نے ہانگ کانگ کے خزانے کو دوبارہ بھرنے میں مدد دی۔

چھن نے نشاندہی کی کہ یہ سال چین کے 15ویں 5 سالہ منصوبے (2026 تا 2030) کا آغاز ہے اور ہانگ کانگ نئی معیاری پیداواری قوتوں کو فروغ دے کر اور کاروباری اداروں کو نئی منڈیوں تک رسائی میں مدد دے کر قومی ترقی میں موثر کردار ادا کرے گا۔

چھن کے مطابق 2026 میں ہانگ کانگ کی مجموعی معاشی نمو 2.5 فیصد سے 3.5 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے جبکہ بنیادی افراط زر اور مجموعی افراط زر کی شرح بالترتیب 1.7 فیصد اور 1.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

2027 سے 2030 تک ہانگ کانگ کی معیشت حقیقی بنیادوں پر اوسطاً 3 فیصد سالانہ ترقی کرے گی جبکہ بنیادی افراط زر کی اوسط شرح 2 فیصد سالانہ متوقع ہے۔

چھن نے کہا کہ تازہ بجٹ میں مصنوعی ذہانت پر خصوصی توجہ کے ساتھ سائنسی و تکنیکی جدت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ چھن نے کہا کہ ہانگ کانگ صنعتی شعبے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو فروغ دے گا تاکہ تمام شہری بالآخر اس ٹیکنالوجی سے واقف اور ہم آہنگ ہو سکیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!