جمعہ, اپریل 18, 2025
پاکستانبانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جارہی، تب تک ابہام...

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جارہی، تب تک ابہام ہی رہے گا، سلمان اکرم راجا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی بات میرے علم میں نہیں، اعظم سواتی ڈیل کی بات اپنے طور پر کہہ رہے ہیں، جب تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوگی تب تک ابہام ہی رہے گا کہ انہوں نے کسی کو مذاکرات کا کہا ہے یا نہیں۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل میرے علم میں نہیں، اعظم سواتی اپنے طور پر کہہ رہے ہیں، جب تک بانی پی ٹی آئی سے بات نہیں ہوتی کچھ نہیں کہہ سکتا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ آئین کی حکمرانی اور ملک کی بالادستی چاہتے ہیں، کوئی سوچ رہا ہے کہ ہم پتلی گلی سے نکلنے کی کوشش کررہے ہیں تو ایسا نہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی تاکہ ابہام پیدا ہو، ملاقات کے بعد پتہ چلے گا کہ بانی نے کسی کو مذاکرات کا کہا ہے یا نہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!