جمعرات, فروری 26, 2026
تازہ ترینچینی سرمایہ کاری سے جنوبی افریقہ میں جدید پیداواری ٹیکنالوجیز متعارف،...

چینی سرمایہ کاری سے جنوبی افریقہ میں جدید پیداواری ٹیکنالوجیز متعارف، ہزاروں ملازمتیں تخلیق

جوہانسبرگ (شِنہوا) جنوبی افریقہ کے صوبے گاؤ تینگ کے گورنر نے کہا ہے کہ چین کی سرمایہ کاری سے صوبے میں ہزاروں ملازمتیں پیدا ہوئیں اور جدید پیداواری ٹیکنالوجیز متعارف ہوئی ہیں۔

گاؤ تینگ کے گورنر پنیازا لیسوفی نے صوبے کی صورت حال سے متعلق خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی کمپنیوں کی طرف سے متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کی گئی ہے جس کا مقصد صوبے کی معاشی ترقی کو مضبوط کرنا ہے۔

انہوں نے مزید نشاندہی کی کہ چھونگ فونگ میٹلز نے نئی سٹیل فیکٹری میں 15 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جس کا جنوری میں افتتاح ہو ا ہے اور اس سے ایک ہزار ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس نئی سٹیل فیکٹری نے ہمارے ملک میں سٹیل کی پیداوار کی جدید ٹیکنالوجیز کو متعارف کرایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب خام لوہے کو دھات میں تبدیل کرنے کا  مجوزہ براہ راست  ریڈیوسڈ آئرن پلانٹ  مکمل طورپر فعال ہو جائے گا تو مزید ایک ہزار مستقل ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیری انٹرنیشنل کی طرف سے پریٹوریا میں ایک پلانٹ حاصل کرنے اور  بینونی میں ہائیر کمپنی کی مقامی ذیلی کمپنی کوئی کوٹ کی 15 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری نے موجودہ 1400 ملازمتوں کو تحفظ دیا ہے اور 2 لاکھ 50 ہزار ملازمتیں پیدا کرنے کے صوبائی ہدف کے حصول میں معاونت فراہم کی ہے، جن میں بالخصوص نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنا شامل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!