ہفتہ, جنوری 25, 2025
پاکستانحیدر آباد، دیوار میں چنوائی گئی ماں بیٹی بازیاب، 3 افراد کیخلاف...

حیدر آباد، دیوار میں چنوائی گئی ماں بیٹی بازیاب، 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج

 

حیدر آباد: حیدر آباد پولیس نے دیوار میں چنوائی گئی ماں بیٹی بازیاب کروا کے 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھریلو تنازعہ پر دیوار چنوا کر قید کی گئی ماں، بیٹی کو بازیاب کروا کر متاثرہ خاتون کی مدعیت میں 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں خاتون کے دیور، بیوی اور برادر نسبتی کو نامزد کرتے ہوئے گھر پر قبضہ، حبس بے جا میں رکھنے اور دھمکیوں کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ متاثرہ خاتون کے مطابق دیور نے مجھے اور بیٹی کو کمرے میں بند کر کے دیوار کھڑی کر دی تھی ، ہمیں پانی، بجلی، گیس سہولت سے محروم رکھا گیا تھا۔

خاتون نے مطالبہ کیا ہے جان کو خطرہ ہے تحفظ فراہم کیا جائے ۔ دوسری جانب پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!