منگل, فروری 24, 2026
تازہ ترینورلڈ کپ کوالیفائرز میں شرکت، قومی ہاکی ٹیم کو مصر جانے کیلئے...

ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شرکت، قومی ہاکی ٹیم کو مصر جانے کیلئے این او سی جاری

قومی ہاکی ٹیم کو مصر جانے کیلئے این او سی جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد قومی ٹیم یکم سے 7 مارچ تک مصر میں کھیلے جانیوالے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں حصہ لے گی۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم میں منیب الرحمٰن، علی رضا گول کیپر، عماد شکیل بٹ، محمد سفیان خان، غضنفر علی اور احمد ندیم شامل ہیں، معین شکیل، محمد عبداللہ، محمد حماد الدین انجم، رانا عبد الوحید اشرف، افراز ، ابوبکر محمود، عبدالرحمان، حمزہ فیاض، زکریا حیات، ارشد لیاقت، رانا محمد ولید اشرف، ارباز احمد، محمد عماد اور عمیر ستار بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

ٹیم کی روانگی وزارت بین الصوبائی رابطہ اور متعلقہ اداروں کی حتمی کلیئرنس سے مشروط ہو گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!