اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین یکساں ملٹی پولرائزائزڈ دنیا کے لیے سب کے ساتھ کام کرنےکا...

چین یکساں ملٹی پولرائزائزڈ دنیا کے لیے سب کے ساتھ کام کرنےکا خواہاں ہے: سفیر

جنیوا: چین نے کہا ہے کہ وہ انسانیت کے ہم نصیب مستقبل کے حامل معاشرے کی تعمیر اوربین الاقوامی انسانی حقوق کازکی مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے  ایک مساوی،منظم ملٹی پولرائزائزڈ دنیا اور ایک عالمگیر اور جامع اقتصادی عالمگیریت کے لیے سب کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

جنیوا میں اقوام متحدہ دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل نمائندے چھین شو نے کہا کہ عدم مساوات کو دور کرنے اور اقتصادی، سماجی اور ثقافتی حقوق کے فروغ کے لیے چین کی کامیابیاں تاریخ ساز ہیں۔

انسانی حقوق کونسل کے 57 ویں اجلاس میں معاشی، سماجی اور ثقافتی حقوق کےفروغ اور تحفظ کے موضوع ہونے والی ایک پینل بحث کے دوران چینی سفیر نے کہا کہ چین کی جانب سے تقریباً 10کروڑ دیہی آبادی کو غربت سے نکالنا ،تعلیم، سماجی تحفظ اور صحت کے حوالے سے دنیا کے سب سے بڑے نظام کا قیام صرف چند ایک مثالیں ہیں۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے گزشتہ سال "عدم مساوات کو دور کرنے کے تناظر میں معاشی، سماجی اور ثقافتی حقوق کے فروغ اور تحفظ "کے عنوان سےایک قرارداد منظور کی تھی۔چین سمیت دیگر ممالک پر مشتمل ایک گروپ کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں اقتصادی، سماجی اور ثقافتی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے بہترین طریقوں اور آگاہی کو مستحکم کرنے کے لیے ایک علمی مرکز قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!