منگل, جنوری 14, 2025
پاکستانوزیر اعلی نے 'مریم کی دستک'پراجیکٹ میں توسیع کی منظوری دیدی،دسمبر تک...

وزیر اعلی نے ‘مریم کی دستک’پراجیکٹ میں توسیع کی منظوری دیدی،دسمبر تک صوبہ بھر میں سروسز فراہم کرنے کی ہدایت

لاہور :  وزیر اعلی پنجاب نے ‘مریم کی دستک’پراجیکٹ میں توسیع کی منظوری دیتے ہوئے دسمبر تک صوبہ بھر میں سروسز فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ‘مریم کی دستک’پراجیکٹ میں توسیع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دستک ایپ کے ذریعے ڈومیسائل، ای سٹیمپنگ، برتھ، ڈیتھ، میرج سرٹیفکیٹس ،پراپرٹی ٹیکس، ٹوکن ٹیکس، موٹر وہیکل ٹرانسفر ،نئی گاڑی کی رجسٹریشن کی سہولت حاصل کی جاسکتی ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ شہری ویب پورٹل، موبائل ایپ یا کال سنٹر 1202کے ذریعے سروسز کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں۔اجلاس میں دستک موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے شہریوں کو ملنے والی سروسز کا بھی جائزہ بھی لیا گیا، وزیر اعلی نے دستک ایپ پر سروسز میں مزید بہتری کی ہدایت کرتے ہوئے پراجیکٹ میں توسیع کی منظوری دے دی۔

وزیراعلی نے صوبہ بھر میں ‘مریم کی دستک’سروسز دسمبر تک مہیا کر نے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں لاہور میںمریم کی دستک ایپ سروسز کی تعداد 40تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا جس کی تعداد 14اگست تک ہر ڈویژن میں 65 سروسزتک پہنچ جائے گی ۔

+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں