پنجاب حکومت نے افسران کیلئے نئی ٹرانسپورٹ پالیسی جاری کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو 3،3 سرکاری گاڑیوں استعمال میں رکھنے کی اجازت دے دی۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب 2800،1800 اور 4700 سی سی کی گاڑیاں استعمال کریں گے۔
اعلامئے کے مطابق چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس کی 2 گاڑیوں کیلئے ہر ماہ 800 لیٹر پیٹرول ملے گا، جبکہ دونوں افسران کی 4700 سی سی گاڑی کے پیٹرول کی کوئی حد مقرر نہیں۔
قبل ازیں چیف سیکرٹری و ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب 1300 اور 1600 سی سی گاڑیاں رکھنے کے مجاز تھی اور ڈیوٹی پر گاڑی کیلئے دونوں کو 200،200 لیٹر ماہانہ پٹرول ملتا تھا تاہم پنجاب سرکاری دورے پر جانیوالی گاڑی کیلئے پیٹرول کی کوئی حد مقرر نہیں تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20،21،22 افسران میں سیکرٹری 2800اور 1800سی سی انجن کی دو گاڑیاں استعمال کر سکیں گے، گریڈ 22 اور 21 کے افسران ذاتی استعمال کیلئے 200لیٹر اور سرکاری استعمال کیلئے لا محدود پیٹرول استعمال کریں گے۔
پرانی پالیسی کے تحت انتظامی سیکرٹری پنجاب 1300سی سی گاڑی اور 200لیٹر پیٹرول ہر ماہ استعمال کرسکتے تھے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19اور20کے سپیشل سیکرٹری اور ڈی آئی جی 1600سی سی گاڑی اور 250لیٹر پیٹرول ہر ماہ استعمال کریں گے جبکہ پرانی پالیسی کے تحت یہ افسران 1000سے 1300سی سی گاڑی اور 175لیٹر پیٹرول ہر ماہ استعمال کرسکتے تھے۔
اعلامئے کے مطابق گریڈ 19کے ایڈیشنل سیکرٹری 1600سی سی گاڑی اور 200لیٹر پیٹرول ہر ماہ استعمال کریں گے، پرانی پالیسی کے تحت یہ افسران 175لیٹر پیٹرول ہر ماہ استعمال کر سکتے تھے۔
گریڈ 18 میں ڈپٹی سیکرٹری 1500سی سی گاڑی کیلئے 175لیٹر پیٹرول استعمال کریں گے، پرانی پالیسی کے تحت ڈپٹی سیکرٹری 1000سی سی گاڑی اور 150لیٹر تک پٹرول ہر ماہ استعمال کرسکتے تھے۔
چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کے سٹاف افسراور سیکشن افسر 1300گاڑی اور 150لیٹر پیٹرول ہر ماہ استعمال کریں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں وزراء کے سٹاف افسر 1300سی سی گاڑی اور 125لیٹر پیٹرول ہر ماہ استعمال کرسکیں گے۔




