جمعرات, جنوری 23, 2025
پاکستانامریکی قرارداد ملکی معاملات میں غیر ضروری مداخلت ، ناقابل قبول ہے،پاکستان

امریکی قرارداد ملکی معاملات میں غیر ضروری مداخلت ، ناقابل قبول ہے،پاکستان

اسلام آباد : پاکستان نے کہا ہے کہ امریکی قرارداد ملکی معاملات میں غیر ضروری مداخلت ہے جو ناقابل قبول ہے، غزہ میں جاری مظالم روکے ، اسرائیلی فورسز کو واپس بلایا جائے، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے،  افغانستان یقینی بنائے اپنی سرزمین کسی کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہاکہ پاکستان خود مختار ریاست ہے،  امریکی کانگریس کی قرارداد ملکی معاملات میں غیر ضروری مداخلت ہے جو قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کیساتھ ہمارے بہترین تعلقات ہیں، ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں دخل نہ دینے کی پالیسی پر کاربند رہا جائے تو تعلقات بہتر رہتے ہیں،بدقسمتی سے امریکی کانگریس نے زمینی حقائق جانے بغیر قرارداد منظور کی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس کو پاک امریکا تعلقات کی مضبوطی کیلئے کام کرنا چاہئے،پاکستان امریکا کیساتھ باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں پر تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے رضوان سعید کو واشنگٹن میں نیا سفیر جبکہ عاصم افتخار کو نیویارک اقوام متحدہ میں پاکستان کا ایڈیشنل مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عاصم افتخار مناسب وقت پر مستقل مندوب کا عہدہ سنبھالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تقرریوں کا اعلان معمول کے مطابق ہے اور یہ متعدد ہفتوں سے زیر غور تھیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین پر اقوام متحدہ کی انکوائری رپورٹ میں نہتے فلسطینیوںکے قتل بارے حیران کن انکشافات کئے گئے ہیں، وقت ہے کہ غزہ میں ہونیوالے مظالم کو روکا جائے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان غزہ سے اسرائیلی فورسز کی فوری واپسی کا مطالبہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی ہر طرح سے حمایت جاری رکھے گا، ہمیں مقبوضہ کشمیری عوام کو جمہوری حقوق کی عدم فراہمی پر تشویش ہے، وہاں انسانی حقوق خلاف ورزیوں کو بند ہونا چاہئے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ افغانستان حکومت کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ وہ اپنی سرزمین کسی کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!