جمعہ, فروری 20, 2026
انٹرنیشنلجاپان میں شدید برفباری، نظام زندگی مفلوج

جاپان میں شدید برفباری، نظام زندگی مفلوج

جاپان کے علاقے ہوکائیڈو میں شدید برفباری کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔

شہر بھر میں شدید برفباری سے بجلی اور ٹرانسپورٹ نظام درہم برہم ہوگیا۔

شدید برفباری کے نتیجے میں 145 پروازیں منسوخ جبکہ 295 مسافر ٹرینیں بند کردی گئیں۔

حکام نے ہنگامی حالات کے پیش نظر علاقے میں تین سو سے زائد سکول بند کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے روک دیا گیا۔

برفباری کے باعث کاروباری سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہوئیں، ساپورو میں 24 گھنٹوں میں چوالیس سینٹی میٹر برف ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں مزید برفباری کی پیشگوئی کردی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!