جمعرات, جنوری 23, 2025
تازہ ترینبجلی بلوں میں اضافے، آئی پی پیز معاہدوں کیخلاف جماعت اسلامی کا...

بجلی بلوں میں اضافے، آئی پی پیز معاہدوں کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا 9ویں روزمیں داخل، شرکاء کی تعداد میں اضافہ

راولپنڈی :  بجلی بلوں میں اضافے اور آئی پی پیز معاہدوں کیخلاف جاری جماعت اسلامی کا دھرنا 9 ویں روز میں داخل ہوگیاجس میں شرکاء کی تعداد میںروز بروز اضافہ ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی لیاقت باغ میں حکومتی اخراجات میں کمی ،بجلی بلوں میں اضافے ، آئی پی پیز معاہدوں کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا 9 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے جس میں ملک بھر سے آنے والے قافلوں کی وجہ سے شرکاء کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، دھرنے میں خواتین کی شرکت بھی بڑھتی جارہی ہے جبکہ تاجر تنظیموں نے دھرنے کی حمایت میں کئی مقامات پر بینرز آویزاں کردیئے ہیں۔جماعت اسلامی کے دھرنے کے آغاز سے اب تک 10 مطالبات کی منظوری کیلئے حکومت کیساتھ مذاکرات کے 2ادوار ہو چکے ہیں، تاہم تاحال کوئی پیشرفت سامنے نہیں آ سکی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!