جمعہ, فروری 20, 2026
تازہ ترینہانگ کانگ کی شہریوں کو جاپان سفر میں احتیاط کی ہدایت، حملے...

ہانگ کانگ کی شہریوں کو جاپان سفر میں احتیاط کی ہدایت، حملے پر تشویش

ہانگ کانگ (شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے  آر) کی حکومت نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جاپان کا سفر کرتے وقت اپنے تحفظ کا خیال رکھیں۔

ایچ کے ایس اے  آر  کی حکومت کے محکمہ امیگریشن نے جاپان میں ہانگ کانگ کے شہری پر حملے سے متعلق فوری طور پر ایچ کے ایس اے  آر میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر  اور ساپورو میں چینی قونصلیٹ جنرل سے رابطہ کیا تاکہ صورتحال کی معلومات حاصل کی جا سکیں، اس کی پیروی کی جا سکے اور متاثرہ شخص کو اس کی مرضی کے مطابق عملی معاونت فراہم کی جاسکے۔

ایچ کے ایس اے  آر  حکومت نے کہا  ہے کہ ہانگ کانگ میں جاپان کے قونصل جنرل سے اس معاملے پر پہلے ہی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہےاور جاپانی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ  قانون کے مطابق جاپان میں ہانگ کانگ کے سیاحوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!