پھلوں، سبزیوں و دیگر اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے شہری پریشان ہو کر رہ گئے۔
ذرائع کے مطابق آلو کی قیمت 20روپے مقرر تاہم لیکن مارکیٹ میں 30روپے سے زائد میں فروخت جاری ہے، اسی طرح پیاز کی سرکاری قیمت 50روپے جبکہ مارکیٹ میں 70روپے سے زائد میں فروخت ہو رہا ہے، شملہ کی سرکاری قیمت 140جبکہ مارکیٹ میں 200سے تجاوز کرگئی ہے، شلجم کی سرکاری قیمت 26 ہے مگر مارکیٹ میں 40روپے میں دستیاب ہے، امرود کی سرکاری قیمت 120 مگر مارکیٹ میں 250میں دستیاب ہے، گولڈن سیب کا ریٹ 270 جبکہ مارکیٹ میں 400روپے میں فروخت ہو رہا ہے، کینو کی سرکاری قیمت 130 جبکہ مارکیٹ میں 500 سے زائد میں فروخت جاری ہے۔
سٹابری کی سرکاری قیمت 450 جبکہ مارکیٹ میں 1000 کلو فرخت کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہری اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے سے شدید پریشانی کا شکار ہیں، انہوں نے اعلی حکام اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔




