جمعہ, فروری 20, 2026
تازہ ترینپاکستان کیساتھ کشیدگی، آئی سی سی کا کئی بڑے ایونٹس بھارت سے...

پاکستان کیساتھ کشیدگی، آئی سی سی کا کئی بڑے ایونٹس بھارت سے منتقلی پر غور

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے آنیوالی کئی بڑے ایونٹس کو بھارت سے آسٹریلیا منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی 2029 کی چیمپئنز ٹرافی اور 2031 کے ون ڈے ورلڈ کپ کو بھارت سے منتقل کرنے کیلئے متبادل مقامات کا جائزہ لے رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر بھارت سے بڑے ایونٹس کی منتقلی کا حتمی فیصلہ کرلیا جاتا ہے تو انکی میزبانی آسٹریلیا کو دئیے جانے کا امکان زیادہ ہے کیونکہ آسٹریلیا کے پاس آئی سی سی کے بڑے ایونٹس کی میزبانی کا ایک مضبوط حالیہ ٹریک ریکارڈ موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اقدام بھارت اور پاکستان کے کرکٹ بورڈز کے درمیان میں ہونیوالے اس معاہدہ کی وجہ سے اٹھایا جا رہا ہے جس کے تحت مستقبل کے تمام بڑے ایونٹس میں دونوں ممالک کے درمیان ہونیوالے میچز نیوٹرل وینیوز پر منعقد کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!