عدالت نے ریڈ زون ہنگامہ آرائی کیس میں شفقت اعوان، عمر اسلم سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلی۔
جمعرات کو اے ٹی سی اسلام آباد میں جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف ریڈ زون ہنگامہ آرائی کیس پر سماعت کی۔
مقدمے میں کہا گیا کہ ملزمان نے سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور خوف و ہراس کی فضا قائم کی۔
عدالت نے مختصر سماعت کے بعد ارکان قومی اسمبلی شفقت اعوان، عمر اسلم جبکہ ایم پی ایز رفعت شاہ، سرفراز ڈوگر، ملک اسد اور طیب راشد کی 10،10 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کرلیں۔
واضح رہے کہ ملزمان کیخلاف دہشت گردی، اقدام قتل سمیت 11دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔




