بھارت اور سری لنکا میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز ہونے جارہی ہے جس کی مجوزہ تاریخیں بھی سامنے آ گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تین ون ڈے میچز 12، 14 اور 16 مارچ کو ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے، اس کے علاوہ پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے بعد دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز مئی میں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پہلا ٹیسٹ 8 سے 12 مئی تک ڈھاکا میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 مئی تک چاٹو گرام میں کھیال جائیگا۔
بتایا گیا ہے کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ جلد ہی دونوں سیریز کی حتمی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کریگا۔




