پیر, فروری 16, 2026
انٹرنیشنلاقوام متحدہ سربراہ کی افریقہ کے لئے چین کی زیرو ٹیرف پالیسی...

اقوام متحدہ سربراہ کی افریقہ کے لئے چین کی زیرو ٹیرف پالیسی کی ستائش

ادیس ابابا (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے چین کی طرف سے افریقہ کے لئے زیرو ٹیرف پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے تمام ترقی یافتہ ممالک اور بڑی اقتصادی صلاحیت  رکھنے والی اقوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی  بالکل اسی طرح کے اقدامات کریں۔

39 ویں افریقی یونین سربراہ اجلاس کے موقع پر  ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں افریقی یونین کے صدر دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے تجارتی رکاوٹوں کے خلاف اپنے مضبوط موقف  پر زور دیا۔

 افریقہ  کی تجارتی اور اقتصادی ترقی کے لئے چین کی زیرو ٹیرف پالیسی کی  اہمیت کے متعلق  شِنہوا کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افریقہ کو اپنی مصنوعات کے لئے فوری طور پر آزاد تجارت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ افریقہ، جو بے شمار معاشی مشکلات کا سامنا  کرنے والا براعظم ہے، اسے پابندیوں والی تجارتی پالیسیوں اور محصولات کے ذریعے سزا نہیں دی جا سکتی جو افریقی مصنوعات کو مسابقتی بننے کا موقع نہیں دیتی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں محصولات میں اضافہ دیکھا ہے، میں آزاد تجارت کا زبردست حامی ہوں، میں عالمی سطح پر محصولات کی شرح میں کمی کا  پر زور حامی ہوں تاکہ عالمی خوشحالی کو ممکن بنایا جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!