چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے ہائی نان لنگ شوئی مینگروو قومی وٹ لینڈ پارک کا فضائی منظر۔(شِنہوا)
گوانگ ژو(شِنہوا) مینگرووز کی درست ماحولیاتی بحالی کے لئے چین کے پہلے تکنیکی گروپ کے معیارات جاری اور نافذ کر دئیے گئے ہیں۔
چائنہ اکیڈمی آف سائنسز کے ساؤتھ چائنہ سی انسٹی ٹیوٹ آف اوشنالوجی کی قیادت میں یہ معیارات اس شعبے میں ملک کی پہلی تکنیکی ہدایات ہیں جو مینگروو کی درست بحالی اور تشخیص کے معیاری طریقوں کی کمی پر کرتی ہیں۔ان اقدامات سے چین میں مینگرووز کے تحفظ اور پائیدار ترقی کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔
مینگروو ماحولیاتی نظام اعلیٰ ماحولیاتی، سماجی اور اقتصادی قدر کے حامل منفرد ساحلی ماحولیاتی نظام ہیں جو زمین اور سمندر کے درمیان سمندری پانی میں وقتاً فوقتاً ڈوبے ہوئے مدوجزر کے حصوں میں واقع ہوتے ہیں۔یہ سمندر کے کنارے ماہی گیری،ماحول کو صاف بنانے اور کاربن کے خاتمے کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
چین میں 27 ہزار 100 ہیکٹر رقبے پر مینگرووز موجود ہیں۔ان ماحولیاتی نظاموں کے بہتر تحفظ کے لئے چینی حکومت نے 2020 میں مینگروو کے تحفظ اور بحالی کے ایکشن پلان(2020-2025) کا آغاز کیا جس کا مقصد 2025 تک ملک کے مینگروو کا رقبہ 36 ہزار ہیکٹر تک بڑھانا ہے تاکہ قومی ’’دوہری کاربن‘‘ حکمت عملی میں معاونت کی جا سکے۔
