بیجنگ: چین کی وزارت تجارت (ایم او سی) نے کہا کہ خدمات کی تجارت میں ادارہ جاتی کھلے پن کو فروغ دیا جائے گا۔
ایم او سی کے ترجمان ہی یونگ چھیان نے جمعرات کو باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وزارت ہنر، سرمایہ، ٹیکنالوجی اور ڈیٹا جیسے وسائل کے سرحد پار بہاؤ کے لیےسہولت فراہم کرے گی اہم شعبوں میں جدت اور ترقی کو فروغ دے گی اورخدمات کی تجارت کی بین الاقوامی مارکیٹ کے لے آوٹ کو وسیع کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزارت خدمات کی تجارت کی ترقی کے لیے سپورٹ سسٹم کو بہتربناتے ہوئے چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسزکے اعلیٰ معیار کے آپریشن کو یقینی بنائے گی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ان کوششوں کا مقصد اعلیٰ معیارکی کھلی معیشت کے نئے نظام کے قیام کی جانب کوششوں کو تیز کرنا اور عالمی اقتصادی ترقی میں زیادہ سے زیادہ شراکت کرنا ہے۔
