زیمبیا کے دارالحکومت لوساکا میں چینی سفیر دو شیاؤ ہوئی نئے چینی سال کی تقریبات سے متعلق استقبالیہ سے خطاب کر رہے ہیں-(شِنہوا)
لوساکا(شِنہوا)زیمبیا میں چینی ایوان صنعت و تجارت (سی سی سی زیڈ )نے زیمبیا کے دارالحکومت لوساکا میں ایک کاروباری فورم کا انعقاد کیا جس کا مقصد چین اور زیمبیا کے اداروں کے درمیان باہمی فائدے پر مبنی تعاون کو فروغ دینا تھا۔
زیمبیا میں چینی سفارت خانے کی فرسٹ سیکرٹری لیو شیاؤمی نے کہا کہ چینی اداروں کے لئے اہم ہے کہ وہ اعلیٰ معیار کی ترقی کے حصول کے لئے زیمبیا کی حکومت اور صنعتی تنظیموں کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنائیں۔
لیو نے مزید کہا کہ اس وقت چین اور زیمبیا کے تعلقات تاریخ کی بہترین سطح پر ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ زیمبیا کے سرکاری اداروں کی معاونت سے (سی سی سی زیڈ) اور چائنیز مائننگ انٹرپرائزز ایسوسی ایشن آف زیمبیا ترقی کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے اپنے ارکان کی رہنمائی کریں گے اور باہمی شراکت داری کو مزید وسعت دیں گے۔
زیمبیا کی وزارت تجارت اور صنعت میں سرمایہ کاری اور صنعتکاری کی مستقل سیکرٹری کروسیویا ہچی کومبا نے کہا کہ زیمبیا کی حکومت سرمایہ کاری کو اقتصادی ترقی، روزگار کی فراہمی اور حکومت اور انفرادی سطح پر آمدنی میں اضافے کے موثر ذریعے کے طور پر دیکھتی ہے۔
ہچی کومبا کے مطابق چینی سرمایہ کاری نے زیمبیا کی معیشت کی کارکردگی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link