جمعرات, فروری 12, 2026
انٹرٹینمنٹجنوبی کوریا کے اداکار جنگ ایون وو انتقال کرگئے، سوشل میڈیا پر...

جنوبی کوریا کے اداکار جنگ ایون وو انتقال کرگئے، سوشل میڈیا پر آخری پوسٹ وائرل

جنوبی کوریا کے معروف اداکار جنگ ایون وو 39سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر انکی آخری پوسٹ بھی وائرل ہوگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے معروف اداکار جنگ ایون وو کا اصل نام جنگ ڈونگ جن تھا، جنہوں نے اپنے اداکاری کے سفر کا آغاز 2006 میں کیا۔

جنگ ایون وو مشہور ڈرامہ ویلکم ٹو ویکیکی میں اپنے کردار کے لیے جانے جاتے تھے، نوجوانی میں ان کی موت کی خبر سے مداحوں اور شوبز انڈسٹری میں صدمے کی لہر دوڑ گئی۔

ان کے انتقال کی خبر 11 فروری 2026 کو سامنے آئی، تاہم ان کی وفات کی وجوہات تاحال ظاہر نہیں کی گئیں۔

جنگ ڈونگ جن کے نام سے پیدا ہونے والے جنگ ایون وو نے 2006 میں اداکاری کا آغاز کیا اور تقریبا دو دہائیوں تک کوریائی ٹی وی انڈسٹری میں اپنی منفرد پہچان بنائی۔

انہوں نے برائڈ آف دی سن، فائیو فنگرز، ون ویل-رائزڈ ڈاٹر اور می اونلی ون جیسے ڈراموں میں کام کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!