راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ عمران خان سے بات کرے ،سب سے بڑے لیڈر سے ناراض ہو کر ملک کیسے چلائینگے؟، شیر افضل مروت ڈرائیور لیول کے ہیں، حادثاتی طور پر لیڈر بنے، سیاست میں کیا کردار ہے؟۔
ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے پی ٹی آئی رہنماءشیر افضل مروت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت ڈرائیور لیول کے ہیں ، حادثاتی طور پر لیڈر بن گئے ہیں، ان کا سیاست میں کیا کردار ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو بانی پی ٹی آئی سے بات چیت کرنی چاہئے ،سب سے بڑے لیڈر سے ناراض ہو کر ملک کیسے چلائیں گے؟۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے رابطہ ہوتا تو یہ حالات نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ ہم سے کہتے تھے الیکشن کرائیں، مگر( ن) لیگ والوں سے کہا الیکشن نہیں کرانے،جنرل باجوہ سے ملا تو پوچھوں گا کہ یہ آپ نے کیا کیا؟ ۔انہوں نے کہا میری رہائی پر کئی وزراءنے مبارک باد دی، وزراءمزے خود لوٹ رہے ہیں اور ملبہ دوسری طرف ڈال رہے ہیں۔