جمعرات, فروری 12, 2026
تازہ ترینچینی مین لینڈ کے اعلیٰ عہدیدار کی نئے چینی سال سے قبل...

چینی مین لینڈ کے اعلیٰ عہدیدار کی نئے چینی سال سے قبل تائیوان کے ہم وطنوں کو مبارکباد

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کے تائیوان امور کے اعلیٰ عہدیدار نے بہار میلے، جسے نئے چینی سال کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، سے قبل تائیوان کے ہم وطنوں کو  تہوار کی مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے اور مین لینڈ کی طرف سے آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف مربوط ترقی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے تائیوان ورک آفس اور ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے سربراہ سونگ تاؤ نے ان خیالات کا اظہار  آبنائے پار بہار میلہ کے جشن کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ تقریبات چین کے مشرقی صوبے فوژو میں منعقد کی گئیں اور اس میں 200 سے زیادہ افراد نے شرکت کی جن میں تائیوان کی تاجر برادری کے نمائندے بھی شامل تھے۔

سونگ نے کہا کہ 15 ویں پانچ سالہ منصوبے(2026-2030)کے دوران مین لینڈ تائیوان کے کاروباری اداروں کو  وسیع  مواقع  فراہم کرنے کی کوشش کرے گا تاکہ وہ یہاں اپنی  جڑیں مضبوط کر سکیں ، ترقی کر سکیں اور آبنائے پار اقتصادی تعاون اور مربوط ترقی کے لئے زیادہ تحریک پیدا کی جا سکے۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ تائیوان کے ہم وطن سختی  سے تائیوان کی آزادی کی مخالفت کریں گے، قومی یکجہتی کو فروغ دیں گے اور آبنائے پار تعلقات کو درست سمت میں آگے بڑھائیں گے۔

تقریبات کے دوران تائیوان کے کاروباری افراد اور دیگر ہم وطنوں نے مین لینڈ کی طرف سے طویل مدتی دیکھ بھال اور توجہ پر اپنی شکر گزاری کا اظہار کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!