پیر, مارچ 24, 2025
انٹرنیشنلامریکی صدر نےجوائنٹ چیف آف اسٹاف کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹا...

امریکی صدر نےجوائنٹ چیف آف اسٹاف کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹا دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےمحکمہ دفاع میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرتے ہوئےجوائنٹ چیف آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل چارلس براؤن کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کےمطابق صدر ٹرمپ نےاعلان کیا ہےکہ وہ جنرل چارلس براؤن کی جگہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ڈین "رازن”کین کو نامزد کریں گے،جو سابق ایف-16 پائلٹ اور سی آئی اے میں عسکری امور کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔

صدرٹرمپ نے فوجی قیادت میں مزید تبدیلیوں کا بھی عندیہ دیا ہےجن میں امریکی فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان کی برطرفی بھی شامل ہے،اس کے علاوہ،پینٹاگون میں ملازمین کی تعداد میں نمایاں کمی کرتے ہوئے ساڑھے پانچ ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ فیصلے امریکی فوجی اسٹیبلشمنٹ میں ہلچل پیدا کرنےکا سبب بنے ہیں اور یہ ٹرمپ کے دور حکومت میں فوجی پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کی نشاندہی کر رہے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!