جمعرات, فروری 12, 2026
انٹرنیشنلڈھاکہ، حکام کا کریک ڈاؤن، 6 اضلاع میں چھاپے مار کر بھاری...

ڈھاکہ، حکام کا کریک ڈاؤن، 6 اضلاع میں چھاپے مار کر بھاری رقم برآمد کرلی

بنگلادیش میں گزشتہ روز تیرھویں عام انتخابات کیلئے ووٹ ڈالنے کا عمل شروع ہونے سے پہلے حکام نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 اضلاع کے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر بھاری رقم برآمد کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کریک ڈاؤن کے دوران ڈھاکہ ایئرپورٹ سے جماعت اسلامی کے ایک ضلعی امیر کو بھی گرفتار کیا گیا جن کے پاس سے 74لاکھ ٹکا برآمد ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی انتخابی مہم میں شامل ایک گاڑی سے بھی 15لاکھ ٹکا نقد برآمد ہوئے۔

الیکشن کے دوران ووٹوں کی خرید و فروخت اور مالی بے ضابطگیوں کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے بنگلادیش بینک نے 9سے 12 فروری کے دوران 1ہزار ٹکا سے زائد رقم ٹرانسفر کرنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!