پیر, فروری 9, 2026
پاکستانہوسٹیج ریسکیو ایونٹ میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

ہوسٹیج ریسکیو ایونٹ میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

ایس ایس یو سندھ پولیس کی سواٹ ٹیم کو یرغمالیوں کو بازیاب کرانے کے مقابلے میں بھارتی ٹیم پر واضح برتری ہے، ایونٹ کے دوسرے روز ایس ایس یو سواٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے یرغمالیوں کو بھارتی ٹیم سے پہلے بازیاب کرایا۔

ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز مقصود میمن کے مطابق ہوسٹیج ریسکیو ایونٹ میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ایس ایس یو سواٹ ٹیم نے چیلنج صرف ایک منٹ 15سیکنڈز میں مکمل کرلیا جبکہ بھارتی نیشنل سکیورٹی گارڈ (این ایس جی) نے ایک منٹ 29 سیکنڈز میں مکمل کیا، مقابلے میں پاکستان کی ایس ایس یو اور پنجاب پولیس سمیت 52 ممالک کی 118 سواٹ ٹیمیں شریک ہوئیں۔

مقصود میمن نے بتایا کہ پاکستانی ایس ایس یو سواٹ ٹیم نے بھارتی ٹیم پر واضح برتری ثابت کردی، یو اے ای سواٹ چیلنج دنیا کے مشکل ترین ٹیکٹیکل مقابلوں میں شمار ہوتا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!