پیر, مارچ 24, 2025
تازہ ترینچین ماحولیات اور حیاتیات کے شعبے میں جدیدیت کو فروغ دے گا

چین ماحولیات اور حیاتیات کے شعبے میں جدیدیت کو فروغ دے گا

چین کی 41 ویں انٹارکٹک مہم کی ٹیم کا ایک رکن چین کے آئس بریکر جہاز شوئے لونگ پر سمندری مٹی کے نمونے جمع کرنے والے آلات سمندر میں اتار رہا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے ماحولیات اور حیاتیات کی وزارت اور دیگر سرکاری اداروں کی طرف سے جاری رہنما اصولوں کے مطابق ایک ماحول دوست اور خوبصورت چین کی تعمیر کی کوششوں کے حصے کے طور پر ماحولیات اور حیاتیات کے شعبے میں اپنی سائنسی اور تکنیکی جدیدیت کو مضبوط بنانے کا عزم کیا ہے۔

2035 تک اس شعبے کے جدیدیت کے نظام کی مجموعی کارکردگی میں نمایاں اضافہ کیا جائےگا جس میں ٹیکنالوجی اور سازوسامان کی سطح میں بہتری آئے گی اور اعلیٰ سطح کے سائنس وٹیکنالوجی ٹیلنٹ پول میں اضافہ ہوگا۔

رہنما اصولوں کے مطابق چین اس شعبے کے سائنسی اور تکنیکی نظام میں اصلاحات کو مضبوط کرے گا اور ملک کی ماحولیاتی اور حیاتیاتی نظم ونسق کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنائےگا۔

رہنمااصول جدیدیت کے لئے ایک کھلا اور جامع ماحول پیدا کریں گے اور بنیادی تحقیق، کلیدی ٹیکنالوجی کی کامیابیوں، سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کی تبدیلی اور منتقلی کو بہتر بنانے کے منصوبوں کو نافذ کریں گے۔

وزارت نے کہا کہ ان منصوبوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے مالی مدد اور وسیع تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!