اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلافغانستان ،طیارہ شکن بندوقوں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود...

افغانستان ،طیارہ شکن بندوقوں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

چاریکار، افغانستان: افغانستان کے مشرقی صوبے پروان میں دو طیارہ شکن بندوقوں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

صوبائی پولیس کے ترجمان فضل کریم مسکین یار نے بدھ کوبتایاکہ  جبل سراج ضلع کے عزت خیل گاؤں سے کچھ روز پہلے برآمد ہونے والے اسلحہ میں دو طیارہ شکن بندوقیں، 10 ہینڈ گرنیڈ اور دیگر گولہ بارود شامل ہے۔

جنگ کا شکار رہنے والے ملک میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے، افغان نگراں حکومت نے امریکی اتحادی افواج کے  انخلا کے بعد اگست 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ملک کے مختلف حصوں سے ٹینکوں سمیت ہزاروں ہتھیار اور گولہ بارود اکٹھا کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!