وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ پنجاب بلال اکبر خان نے بتایا ہے کہ بسنت کے 3روز میں 20لاکھ 68ہزار سے زائد مسافروں کو مفت سفری سہولت فراہم کی گئی۔
جاری بیان میں بلال اکبر نے بتایا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین سے 3دن میں 9لاکھ، میٹرو بس سروس کے ذریعے 4لاکھ، سپیڈو سے 5لاکھ 30ہزار اور الیکٹرک بسوں سے 43ہزار سے زائد مسافروں نے مفت سفر کیا۔




