غزہ بورڈ آف پیس کا پہلا اجلاس 19فروری کو امریکا میں منعقد کرنے کی تیاری کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں اراکین کو دعوت نامے بھیج دئیے گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بورڈ ممبران اور غزہ ایگزیکٹو کمیٹی اراکین کی یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس واشنگٹن میں میزبانی کرینگے، پچیس ممالک نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت اختیار کی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ بورڈ کے چیئرمین ہیں، برطانیہ، فرانس اور ناروے سمیت اہم یورپی ممالک نے بورڈ کو اقوام متحدہ کی حیثیت چیلنج کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے اس میں شمولیت سے انکار کردیا ہے۔
ابتدا میں تنقید کرنیوالے اسرائیلی وزیراعظم نے بھی بورڈ کا حصہ بننے پر آمادگی ظاہر کردی تھی۔
میٹنگ کا ایجنڈہ ابھی سامنے نہیں لایا گیا تاہم امریکی میڈیا کے مطابق غزہ بورڈ کا قیام صدر ٹرمپ کی جانب سے پیش غزہ ڈیل کے دوسرے حصے پر عمل قرار دیا گیا ہے جس میں حماس کو غیر مسلح کرنا اور غزہ کی تعمیر نو ہے۔




