بدھ, فروری 19, 2025
انٹرنیشنلٹرمپ کا 30 ہزار تارکین وطن کو گوانتانامو بے حراستی مرکز میں...

ٹرمپ کا 30 ہزار تارکین وطن کو گوانتانامو بے حراستی مرکز میں رکھنے کا حکم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس میں واپسی پر ہاتھ ہلاتے ہوئے-(شِنہوا)

واشگٹن(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پینٹاگون اور ہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کو کیوبا کے جنوب مشرقی ساحل پر واقع امریکی بحری اڈے گوانتانامو بے میں 30 ہزار تارکین وطن کے لئے مرکز تعمیر کرنے کی ہدایت کریں گے۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں لاکن رائلی ایکٹ پر دستخط سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس امریکی عوام کے لئے خطرے کا باعث بننے والے بدترین جرائم پیشہ غیر قانونی غیر ملکیوں کے لئے گوانتانامو بے میں 30 ہزار بستر ہیں۔اس سے فوری طور پر ہماری استعداد دوگنی ہو جائے گی۔

لاکن رائلی ایکٹ  کانگریس کی جانب سے اس ماہ کے آغاز میں منظور کیا گیا جو بعض جرائم میں ملوث غیر دستاویزی تارکین وطن کو حراست میں لینے کو لازمی قرار دیتا ہے۔یہ نئی انتظامیہ کی پہلی بڑی قانون سازی ہے۔

ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران عہدہ سنبھالنے کے بعد بڑے پیمانے پر غیر قانونی تارکین وطن کے انخلا کا وعدہ کیا تھا۔20 جنوری کو اپنی حلف برداری کے بعد امریکہ کے کئی حصوں میں انخلا کی کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں جس میں مبینہ طور پر جرائم پیشہ افراد پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

فاکس نیوز کے مطابق کئی آئی سی ای فیلڈ حکام نے بتایا کہ صرف اتوار کے روز امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ(آئی سی ای) نے تقریباً ایک ہزار افراد کو حراست میں لیا جس میں سے زیادہ تر کارروائی ملک کے جنوب مشرقی حصے میں ہوئی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!