نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم اور روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سفیروں نے ملاقات میں اسلام آباد کے ایک امام بارگاہ میں ہونیوالے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے نائب وزیراعظم سے تعزیت کی اور حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ہر قسم کی دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
علاوہ ازیں آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار کو ٹیلیفون کرکے آذربائیجان کے صدر، حکومت اور عوام کی جانب سے دھماکے پر تعزیت کا اظہار کیا۔




